ڈیرہ اسماعیل خان( اسدعباس)گومل یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سیکشن کی تین پرانی بسوں کو تمام ترقانونی تقاضوں کے بعد نہایت ہی کم اخراجات پر تزئین و آرائش کے بعد استعمال کے قابل بنا دیا گیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی نے فیتہ کاٹ کر بسوں کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر تمام شعبہ جات کے ڈین ‘ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ملازمین ،ڈرائیور اور کنڈیکٹرز بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی نے کہا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد جہاں یونیورسٹی کی خوبصورتی اور طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کیساتھ ساتھ ضروریات زندگی کی بہترین ضروری سہولیات فراہمی کیلئے بھی کوشاں ہیں ۔ اور یہ ان کی مثبت سوچ کا اثر ہے کہ گومل یونیورسٹی نے تمام تر قانونی تقاضوں پر عملدرآمد کرنے کے بعد نہایت ہی کم اور مناسب اخراجات میں تین پرانی بسوں کی تزئین و آرائش کرکے ان کو طلباء اور ملازمین کے استعمال کے قابل بنا دیا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں نئی فیکلٹی اور مختلف شعبہ جات کے اجراء کے بعد طلباء کی تعداد بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے طلباء کو یونیورسٹی تک پہنچانے میں بہت مشکلات درپیش تھیں کیونکہ ان بسوں کی حالت چلنے کے قابل نہیں تھی جس کے بعد وائس چانسلر نے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر احکامات صادر فرمائیں کہ ان بسوں کو تمام تر قانونی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فوری طور پر ٹھیک کروائیں جس کے بعد آج ہمیں یہ بسیں انتہائی خوبصورت اور استعمال کے قابل بن گئیں ۔اس موقع پرڈائریکٹر ٹرانسپورٹ محمد عمران خان نے وائس چانسلر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر نے ہمارا بہت ہی اہم مسئلہ حل کر دیا انہوںنے مزید کہا کہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ان بسوں کی تزئین وآرائش میں ٹرانسپورٹ سیکشن کے تمام ملازمین کی بھی دن رات کی محنت شامل ہیں ۔
از طرف !راجہ عالم زیب
پی آر او گومل یونیورسٹی ، ڈیرہ اسماعیل خان
گومل یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سیکشن کی تین پرانی بسوں کو تمام ترقانونی تقاضوں کے بعد نہایت ہی کم اخراجات پر تزئین و آرائش کے بعد استعمال کے قابل بنا دیا گیا
