ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس.
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے سی۔پی۔او پشاور کے نوٹیفیکیشن نمبر W-S/97-186 مورخہ 2021-02-16 کے مطابق نئے تعمیر ہونیوالے تھانہ دولت خان کورونہ پینگ کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی سب ڈویژن جنڈولہ غازی مرجان خان، ڈی۔ایس۔پی رورل روخانزیب خان، ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی ساجد خان، ایس۔ایچ۔او تھانہ ملازئی بلال خان اور ایس۔ایچ۔او تھانہ دولت خان کورونہ پینگ نوراسلم خان بھی ہمراہ تھے۔ نئے تعمیر ہونے والے تھانہ دولت خان کورونہ پینگ پہنچنے پر وہاں کے عوام اور معززین علاقہ نے انکے ساتھ ساتھ تمام پولیس افسران کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہار اور لونگیاں پہنائیں جسکے بعد انہوں نے تھانہ دولت خان کورونہ علاقہ پینگ کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں معززین علاقہ، ملکان علاقہ اور وہاں کی عوام نے بھرپور شرکت کی اور اپنے تقاریر میں تمام پولیس افسران بشمول آئی۔جی خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی صاحب، آر۔پی۔او ڈیرہ اسماعیل خان ریجن یاسین فاروق صاحب اور ڈی۔پی۔او ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ صاحب کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پولیس کے آنے اور انکی ہر قسم کے تعاون کے بعد ہم توقعات سے بھی زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں۔ اسکے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ڈی۔پی۔او ٹانک نے پولیس کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہنے پر علاقہ کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا اور کہا کہ جنڈولہ بہت وسیع و عریض علاقہ ہے اسلئے یہاں کی عوام کے تکالیف کو مدنظر رکھتے ہوِئے تھانہ دولت خان کورونہ پینگ کے افتتاح کے بعد یہاں پر ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوجائیگا اور آنیوالے وقتوں میں یہاں پر انشاءاللہ ڈی۔آر۔سی ہال کا قیام بھی عمل میں لایاجائیگا تاکہ یہاں کی عوام کو درپیش تنازعات اپنے علاقائی روایات کے مطابق حل کرنے کیلئے جرگہ کی سہولت بھی میسر ہو۔ انہوں نے نئے تعمیر شدہ تھانہ دولت خان کورونہ پینگ کے تعمیراتی کام اور رجسٹرات وغیرہ چیک کئے اور اپنے تاثرات قلمبند کئے آخر میں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔
ڈی۔پی۔او ٹانک کا نئے تعمیر ہونیوالے تھانہ دولت خان کورونہ پینگ کا افتتاح
