ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس
محکمہ پولیس ضلع ٹانک
ڈی۔پی۔او ٹانک کا دورہ تھانہ ملازئی، عوام کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری
(شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک سجاد احمد صاحبزادہ نے تھانہ ملازئی کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر انکے ساتھ ڈی۔ایس۔پی سب ڈویژن جنڈولہ غازی مرجان خان، ڈی۔ایس۔پی رورل روخانزیب خان، ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی ساجد خان اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ملازئی بلال خان بھی موجود تھے انہوں نے تھانہ ملازئی کا وزٹ کرتے ہوئے ریکارڈ تھانہ اور تھانہ کی صفائی کو چیک کرنے کیساتھ ساتھ دیگر امور کا بھی جائزہ لیا اور وہاں پر تعینات پولیس افسران اور جوانون کو ہدایات جاری کیں کہ عوام الناس کو بے جا تنگ نہ کریں، ان کیساتھ خوش مزاجی اور احترام سے پیش آئیں، انکے مسائل سنیں اور انصاف کی فراہمی کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں، ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو بھی بہرصورت یقینی بنائیں