ویانا(نمائندہ خصوصی)آسٹریا میں ماسک تیار کرنے والے شخص نے چین کے ماسک پر دوبارہ لیبلنگ کر کے انہیں آسٹریا کے ماسکے طور پر بیچنا شروع کردیے جس پر آسٹریا کے محکمہ صحت نے چھاپہ مار کر اس غیر قانونی کام کی تحقیقات شروع کردی ۔
آسٹریا میں ماسک بنانے والی کمپنی ہائجیئن میںاس وقت چھاپہ مارا گیا جب اطلاعات موصول ہوئیں کہ یہ کمپنی چینی ماسک پر مقامی لیبلنگ کر کے بیچ رہی ہے ۔ یہ کمپنی پامرز اور لینزنگ کی ایک ذیلی ادارہ ہے جس نے چین سے درآمد کیے گئے ماسک پر “میڈ ان آسٹریا” کے طور پر بیچ لگائے اور پھر اسے مارکیٹوں میں بیچا۔ دونمبر ماسک بنانے والی کمپنی سے متعلق چھان بین دو مقامات ڈوناو سٹڈ کے ایرس ٹاور پر چل رہی ہے۔
آسٹریا میں چینی ماسک پر دوبارہ آسٹرین لیبلنگ کی جانے لگی ،حفظان صحت آسٹریا کا چھاپہ
