• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سہہ فریقی سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

Mar 6, 2021

کراچی(آئی این پی)سہہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ایونٹ کیلئے 15رکنی ٹیم اور چارریزرو کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔سہہ فریقی بلائنڈ کرکٹ سیریز بنگلا دیش میں 2سے 8اپریل تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔15رکنی ٹیم میں کپتان نثار علی، نائب کپتان ظفر اقبال، ریاست خان، ساجد نواز، محمد شاہ زیب ، محمد تحسین ، بدر منیز اور مطیع اللہ شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں معین اسلم، انیس جاوید، شاہ زیب حیدر اور محمد رشید شامل ہیں۔ان کے علاوہ محمد راشد، محسن خان ثنا اللہ خان اور محمد صفدر بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔