• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نوجوان کاروباری شخصیت نعمان احمد -عدنان احمد -زیشان احمد – عرفان احمد -رضوان علی اور کامران احمد کے والد سابق صدر منہا ج ا لقرآن آشٹن سماجی و مذہبی انتہائی شریف النفس شخصیت اعجاز احمد منہاس خالق حقیقی سے جاملے

Mar 5, 2021

مانچسٹر(عارف چودھری)۔ لاھور سے تعلق رکھنے والے بر طانیہ کی سماجی اور مزہبی شخصیت اور سابق صدر منہاج القرآن آشٹن اعجاز احمد منہاس مختصر علالت کے بعد مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے مرحوم tameside کونسل کے علاقہ آشٹن میں رہائش پذیر تھے ۔ انکی نماز جنازہ جمعتہ المبارک نماز کی ادائیگی سنٹرل جامع مسجد آشٹن میں ادا کر نے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا قاری زاھد حسین نے نماز جنازہ پڑھائ جس میں فیملی اور دوستوں نے شرکت کی ۔ برطانیہ میں کورونا وائرس وبا سے حکومتی لاک ڈاؤن کی وجہ سے صرف 30 افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی مرحوم اعجاز احمد منہاس کے سسر ممتاز شاعر و کاروباری شخصیت چودھری بشیر احمد برادر نسبتی سابق کونسل آفیسر تنویر احمد -شہزاد احمد – ہم زلف حاجی محمد لیاقت-محمد ظہیر -عارف علی-محمد صفدر اور انکے بچوں نے نے تدفین میں شریک افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے غم میں شریک ہوئے رب العالمین سب کو اسکا اجر عظیم عطا فر مانے کے ساتھ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فر مائے -سینئر جرنلسٹ پریس کلب آف پاکستان رجسٹرڈ کے صدر چودھری عارف پندھیر -کاروباری شخصیات میاں عبدالرشید آف کلا نوالہ – حاجی نسیم خان -ادریس چودھری چودھری اعجاز پندھیر- سیٹھ نعیم الحق -عاطف ریاض نارو – پی ٹی آئ کے راہنما حاجی ریاض -ممبر پارلیمنٹ افضل خان-لارڈز واجد خان-ڈپٹی مئیر راچڈیل عاصم رشید -مزہبی راہنما قاری زاھد حسین – حاجی اشفاق وارثی – کاروباری شخصیات چودھری سعید -امجد حسین -نے اعجاز احمد منہاس کی فیملی سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ رب العالیمین مر حوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فر مائے اور خاندان کو عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے آمین