لاہور ( محمداظہر مشتاق ) زین احمد شیخ وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل نے گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ کا دورہ کورونا وائرس سے متعلق انتظامات کو چیک کیا اور طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گورنمنٹ ہائی سکول کے پرنسپل وسیم بٹ نے پر تباک استقبال کیا.سکول میں تشریف آواری پر زین احمد شیخ اور کاشف خان سیکرٹری ممبر شپ کینٹ ہمراہ تھے پرنسپل وسیم بٹ نے زین احمد شیخ اور ان کے ساتھ آنے والے ممبران کا شکریہ ادا کیا زین احمد شیخ نےمستحق طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر زین احمد شیخ وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب شکایات سیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے کہنا تھا کہ روشن پاکستان کا خواب صرف ہونہار اور قابل طلبہ کی بدولت ہی ممکن ہے۔ انہی میں سے ستارے فلک پہ چمکے گے اور ملک کو روشن کریں گے مزید انکا کہنا تھا بچے اور اساتذہ سکول میں کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حکومت پنجاب کی بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل پیراہ ہو سکول میں ماسک کو یقینی بنانے اور ہاتھوں پر سینٹائیزر لگانے پر بھی زور دیا