عمران خان خیبر پختون خواہ
سی سی پی او عباس احسن اور ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی کی متحدہ امن کمیٹی کے نمائندہ وفد کیساتھ ملاقات۔
پشاور میں قیام امن کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کا کردار مسلمہ ہے۔ شہر میں بین المذاہب ہم آہنگی کی خاطر متحدہ امن کمیٹی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مختلف مذاہب کے مابین اخوت و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کی خاطر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ مل کر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرتے رہینگے۔
محرم الحرام، چہلم امام حسین، ربیع الاول اور عیدین پر متحدہ امن کمیٹی نے مثبت کردار ادا کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے.
سی سی پی او پشاور عباس احسن