عمران خان خیبر پختون خواہ سے
چارسدہ میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر محرر اور مدد محرر کی سلیکشن کے لئے پولیس ہیڈکوارٹرز میں تحریری امتحان اور انٹرویوں کا انعقاد۔
چارسدہ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے احکامات کے مطابق ضلع چارسدہ میں تھانہ جات کے موجودہ محرران اور مدد محرران سمیت بحثیت محرر فرائض ادا کرنے کے خواہش مند اہلکاروں سے پولیس ہیڈکوارٹرز چارسدہ میں تحریری امتحان لیا گیا۔تحریری امتحان کے سوالات کا پرچہ پولیس رولز کے علاوہ فوجداری اور تھانہ کے انتظامی امور پر نفوذ تھا۔تحریری امتحان کے وقت پولیس افسران سے قواعد وضوابط کے مطابق سخت امتحان لیا۔اس موقع پرڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز شہنشاہ گوہر خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن فرہاد خان اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔امتحان کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان ہال کی نگرانی اور جائزہ لیتے رہے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرچارسدہ محمد شعیب خان کے واضح ہدایات کے مطابق کہ محرران اور مدد محرران کو ان کی قابلیت پرکھنے کے بعد تھانوں میں تعینات کیا جائے گا تھانہ جات میں صرف اہل اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے اہلکار بحثیت محرر فرائض سر انجام دیں گے۔تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے موجودہ محرران، مدد محرران اور دیگر کامیاب اہلکاروں کو بھی تھانہ جات میں بحثیت محرر یا مدد محرر تعینات کیا جائے گا۔