ڈیرہ اسماعیل خان
اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کی مہم میں پیش رفت
پروا ایس ایچ او نے خطرناک اشتہاری مجرم کر لیا ۔
مفرور قتل و اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پروآ رمضان خان نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ زنی کرکے خطرناک ناک مجرم اشتہاری شفیع اللہ بھٹنی کو گرفتار کرلیا۔
مزکورہ اشتہاری 2018 میں ضلع ٹانک میں قتل کرکے فرار ہوا تھا۔قتل و اقدام قتل کے دیگر مقدمات کے علاوہ موجودہ ایس ایچ او پروا پر قاتلانہ حملہ کیس میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔
اشتہاری مفرور نے گرفتاری سے بچنے کےلئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار ہوا۔