• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گیلانی کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

Mar 9, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے والے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔

پی ٹی آئی نے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی درخواست میں کہا گیا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں، جس کا انتخاب 12 مارچ کو شیڈول ہے۔

فرخ حبیب، کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کی دائر درخواست میں کہا گیا کہ پہلی بار ہوا کہ چیئرمین سینیٹ کا امیدوار انتخابی بدعنوانی کا مرتکب قرار پایا۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔