• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سپریم کورٹ،این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر

Mar 9, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی،پی ٹی آئی کے امیدوارعلی اسجدملہی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ پی ٹی آئی امیدوارکی اپیل پرکل سماعت کرےگی ،سپریم کورٹ کا 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرےگا ،رجسٹرارآفس سپریم کورٹ نے نوٹسزجاری کردیئے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے این اے 75 کاضمنی الیکشن کالعدم قراردیاتھا۔