• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

استوائی گنی میں فوجی چھاؤنی کے بارودی ذخیرے میں دھماکے، 20 افرادہلاک ، 600 زخمی

Mar 9, 2021

مالابو(نمائندہ خصوصی) افریقی ملک استوائی گنی کی فوجی چھاؤنی میں بارودی ذخیرے میں آگ لگنے سے ہونے والے دھماکوں میں 20 افراد ہلاک جبکہ 600 زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں اداے کے مطابق استوائی گنی کے علاقہ باٹا میں ایک فوجی چھاؤنی کے پاس دیہاتیوں نے کھیتوں میں آگ لگائی جو ہوا کے جھونکوں کے ذریعے چھاؤنی کے اندر غیر محفوظ طریقے سے ذخیرہ کیے بارودی مواد تک پہنچ گئی اور دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ دھماکوں سے قریبی مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکوں کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے