• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انجمن تاجران باغبانپورہ بازار سرپرست اعلی میاں معراج الہی شیرو ، ٹریڈ کنٹرول بورڈ چئیرمین میاں داور معراج اور صدر شیخ عبدالوحید تارا کا عالمی یوم خواتین کے دن کے حوالے سے تقریب باغبانپورہ بازار میں منعقد ہوئی

Mar 9, 2021

لاہور ( محمداظہر مشتاق ) انجمن تاجران باغبانپورہ بازار سرپرست اعلی میاں معراج الہی شیرو ، ٹریڈ کنٹرول بورڈ چئیرمین میاں داور معراج اور صدر شیخ عبدالوحید تارا کا عالمی یوم خواتین کے دن کے حوالے سے تقریب باغبانپورہ بازار میں منعقد ہوئی تقریب سے گفتگو کرتے میاں معراج الہی شیرو کا کہنا تھا عورت کو اللہ رب العزت نے باوقار بنایا ہے ، خواتین کو جو مقام اسلام نے دیا وہ کہیں اور نہیں نبی اکرم ﷺ اپنی بیٹی حضرت فاطمہؓ کے احترام میں کھڑے ہو جاتے تھے صوبہ پنجاب ، سندھ ، بلوچستان کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی جرات مند اور نڈرماﺅں ، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں تمام صوبے ایک طرف اور مقبوضہ کشمیر ایک طرف جس میں مقبوضہ کشمیر کی جرات مندخواتین کی قربانیوں کو کوئی فراموش نہیں کر سکتا مادر ملت فاطمہ جناح، بیگم رعنا لیاقت علی خان ، بیگم نصرت بھٹواور بینظیربھٹوجیسی عظیم خواتین گزری ہیں میاں داور معراج کاگفتگو کرتے کہنا تھا پاکستان میں خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں بہترین خدمات سرانجام دی ہیں این ٹی ایس و پی ایس سی کے ذریعے اپنی اہلیت و صلاحیت کی بنیاد پر خواتین بھرتی ہو ئی ہیں خواتین کے لیے ضروری ہے کہ جب گفتگو کریں تو وقارکے ساتھ گفتگو کریں حکومت پاکستان نےخواتین کی ترقی اور انہیں باوقار اور بااختیار بنانے کےلئے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ کام کیا ویمن کمیشن کا قیام اورخواتین کے تحفظ کےلئے قوانین بنائے تاکہ بلاخوف و خطر اطمینان کے ساتھ زندگی گزاریں شیخ عبدالوحید تارا کا کہنا تھا خواتین کو ہندمنر بنانے کےلئے ٹیوٹا ، اور مختلف کمپنیوں کے زیراہتمام ہنرمندی کی تربیت کےلئے حکومت کی جانب سے فنڈ قائم کئے جاتے ہیں جس سے بڑی مارکیٹ اور شاپنگ مال میں بنائے گئے مختلف سٹالز پر قیمتی اشیاءکی مارکیٹنگ کررہی ہیں جس سے خواتین معاشی طور پر خوشحال ہو ں گی۔