• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو،حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں ،الیکشن کمیشن

Mar 10, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی علی حیدر گیلانی ویڈیوسکینڈل اور یوسف رضاگیلانی کی نااہلی درخواست پرالیکشن کمیشن نے کہاکہ ووٹ کی سیکریسی الیکشن کا حسن ہے، ووٹر کی مرضی جیسے چاہے ووٹ دے،2018 ویڈیو سکینڈل آیا بتایاگیاپیسہ چلاہے،2018 ویڈیولوگوں کے پاس تھی لیکن سامنے اب آئی،برائی کو جڑ سے ختم کریں پیسہ لینے والوں کا بتائیں،چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو،آپ لوگ تمام کرداروں کو سامنے لائیں ،حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق الیکشن میں علی حیدر گیلانی ویڈیوسکینڈل اور یوسف رضاگیلانی کی نااہلی درخواست پر سماعت ہوئی، ممبرالیکشن کمیشن ارشادقیصر نے کہاکہ ویڈیو ز پہلے دیکھ چکے ہیں ،گزشتہ روز کہاتھا درخواستیں یکجاکریں،ویڈیو ز میں موجود تمام کرداروں کو فریق بنائیں۔

عالیہ حمزہ کی جانب سے دائر2 پٹیشنز میں سے ایک واپس لے لی گئی ،الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ عالیہ حمزہ کا پٹیشن واپس لینے پر بیان ریکارڈ کیا جائے۔

الیکشن کمیشن میں درخواست گزار عالیہ حمزہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹریبونل میں کئی کئی سال کیسز چلنتے ہیں فیصلہ نہیں ہوتا،مریم نواز اورامیدوار کے بیٹے کااعترافی بیان قوم نے سنا،

الطاف ابراہیم قریشی نے کہاکہ ووٹ کی سیکریسی الیکشن کا حسن ہے، ووٹر کی مرضی جیسے چاہے ووٹ دے،2018 ویڈیو سکینڈل آیا بتایاگیاپیسہ چلاہے،2018 ویڈیو لگوں کے پاس تھی لیکن سامنے اب آئی،برائی کو جڑ سے ختم کریں پیسہ لینے والوں کا بتائیں،چاہتے ہیں الیکشن میں پیسے کا استعمال ختم ہو،آپ لوگ تمام کرداروں کو سامنے لائیں ،حالیہ الیکشن ویڈیوز میں صرف باتیں ہیں ۔