• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تحریک انصاف نے 2 باغی ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا

Mar 11, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کو ووٹ نہ ڈالنے سے دو ارکان سندھ اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا،پی ٹی آئی کمیٹی نظم و احتساب غربی سندھ کراچی نے فیصلہ جاری کردیا،اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو پارٹی سے نکالنے کا حکمنامہ جاری کیاگیا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے دونوں اراکین کیخلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کی سفارش کردی،اسلم ابڑوپی ایس ون جیکب آباد سے منتخب ہوئے تھے جبکہ شہریار شر پی ایس 18 گھوٹکی سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تحریک انصاف کاکہناہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلم ابڑو اور شہریار شر نے پارٹی سے روگردانی کی،دونوں اراکین سندھ اسمبلی کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔