• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خلیفہ ہارون رشید کے زمانے کا سکہ دریافت

Mar 11, 2021

سعودی عرب سے عاطف علی وٹو

حائل یونیور سٹی کے ماہرین کی ٹیم نے 12 سو سال پرانا خلیفہ ہارون رشید کے زمانے کا سکہ دریافت کیا ہے۔
طلائی سکہ فید تاریخی شہر میں کھدائی کے دوران ملا ہے جس پر 180 ہجری کی تاریخ درج ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ’سکے کا وزن 4 گرام ہے اور موجودہ مالیت کے لحاظ سے اس کی قیمت ایک ہزار سعودی ریال کے برابر ہے‘۔
’عباسی ریاست سے وابستہ دینار کے ایک رخ پر ’لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ‘ لکھا ہے جبکہ سکے کے کناروں پر گولائی میں قرآن مجید کی آیت درج ہے‘۔

واضح رہے کہ عباسی ریاست کے مشہور خلیفہ ہارون رشید کا دورحکومت 170 ہجری سے 193 ہجری تک رہا ہے۔