اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے اپنی جماعت سے کا رکن نامزد نہیں کیا۔
نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار نے 2008میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارکی تھی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار مسلم لیگ ن کا حصہ رہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بہت سے تماشے دیکھے، آج بھی دیکھ لیں گے،پہلے بھی صادق سنجرانی کو کہا ں سے ووٹ ملے یہ ابھی تک معمہ ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایوان کی تضحیک کرنا مناسب بات نہیں، عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔لانگ مارچ کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ لانگ مارچ 26مارچ کو ہی ہوگا۔
حکومت نے ڈپٹی چیئرمین کیلئے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد نہیں کیا: شاہد خاقا ن عباسی
