اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ایوان بالا کے آج ہونے والے اہم اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہوگی جبکہ نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز بھی آج ہی حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق آج کے اجلاس کا 10نکاتی ایجنڈاجاری کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری سینیٹ نےباضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق سینیٹ کااجلاس جمعہ کی صبح 10بجےہوگا۔اجلاس میں نومنتخب سینیٹرزحلف اٹھائیں گے۔پریزائیڈنگ افسرچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ الیکشن کاشیڈول جاری کریں گے ۔ جمعہ کی نمازکےبعدچیئرمین،ڈپٹی چیئرمین کےکاغذات نامزدگی جمع ہوں گے۔چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین کےلیےووٹنگ 3 بجے کروائی جائےگی۔
قانونی طریقہ کار کے مطابق پہلے چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہوگا۔ یہ انتخاب سینیٹرمظفرحسین شاہ کروائیں گے،ان کے نام کی منظوری صدر پاکستان عارف علوی نے دیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد وہ اپنی سیٹ سنبھالیں گے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے۔