لندن (نمائندہ خصوصی)برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے تہلکہ خیز انٹر ویو پر ان کے بڑے بھائی اور برطانوی شہزادے ولیم کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اس انٹر ویوکے بعد ابھی تک ان کا اپنے بھائی سے کوئی ر ابطہ نہیں ہوا لیکن وہ اس سلسلے میں رابطہ کریں گے ۔
بین الاقوامی میڈ یا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن میں ایک سکول کے دورے کے دوران میگھن مارکل کے الزام سے متعلق کیے گئے ایک سوال کے جواب میں پرنس ولیم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست نہیں ہے۔سکول میں موجود صحافی نے سوال کیا کہ کیا برطانوی شاہی خاندان نسل پرستی اور رنگ ونسل پر یقین رکھتا ہے ،اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بہت زیادہ نسل پرست خاندان نہیں ہیں ۔
واضح رہے کہ میگھن مارکل نے الزام عائد کیا تھا کہ برطانوی شاہی خاندان نسل پرست ہے اور انہیں میرے بچے کی کالی رنگت سے متعلق تشویش تھی ۔