• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اور اب حکومت نے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے والوں سے پیسے نکلوانے کی تیاری کرلی، آن لائن روزگار کمانے والے پاکستانیوں کے لیے دردناک خبر آگئی

Mar 12, 2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایک بڑے ’ٹیکس فراڈ‘ کا انکشاف کرتے ہوئے انٹرنیٹ سے آمدن کمانے والوں سے بھی پیسے نکلوانے کی تیاری کر لی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس فراڈ میں 7لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو ایک غیرملکی کمپنی کے ذریعے 60ارب روپے سے زائد کی رقم بھیجی گئی اور ٹیکس حکام اس سے یکسر لاعلم رہے۔ ٹیکس چوری کے اس بڑے فراڈ میں استعمال ہونے والی کمپنی کا نام ’Payoneer‘ ہے۔
رقوم کی بین الاقوامی سطح پر ترسیل کرنے والی یہ کمپنی امریکہ میں رجسٹرڈ ہے جبکہ پاکستان میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے اور نہ ہی یہ کمپنی پاکستان کے لیے سروس مہیا کرتی ہے۔ غیرملکی کلائنٹس نے ان پاکستانیوں کو مختلف اشیاءکی فروخت یا فری لانس کنسلٹنسی سروسز کے عوض رقوم اس کمپنی کے اکاﺅنٹس میں بھجوائیں جو ان پاکستانیوں نے اس غیرملکی کمپنی کے اکاﺅنٹس سے27مختلف مقامی بینکوں میں منگوائیں اور ان پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔