• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

شہریوں کو آسان اور بر وقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔روز مرہ کی بنیاد پر عوام کے مسائل سن کر ان کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ضلع پولیس ہر وقت شہریوں کی خدمت کے لیے پر عزم ہے۔اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضی

Sep 20, 2019

ساہیوال (مزمل حسین)محکمہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ہر شہری کی شکایت توجہ و تحمل مزاجی سے سنی جائے تاکہ شہریوں کو احساس تحفظ ملے۔جان و مال کا تحفظ اور عزت عوام کا پولیس پر اولین حق ہے۔لہذا عوام کو عزت و احترام دیں تاکہ پولیس او ر سول سوسائٹی کے مابین بڑھتے ہوئے فاصلوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے اپنے آفس کے شکایت سنٹر میں دور دراز سے آئے ہوئے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ شہریوں نے اپنی شکایات کے سلسلے میں درخواستیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر)محمد علی ضیا ء کو پیش کیں جن کے بارے میں انہوں نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔شہریوں کی شکایات سنتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس ہر وقت شہریوں کی خدمت کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں شہریوں کو بہترسے بہتر سروسز فراہم کی جاری ہیں تاکہ شہریوں کوانصاف کی بروقت فراہمی آسان ہو سکے۔ انہوں نے کہا روزمرہ کی بنیاد پر شکایت سیل میں عوام کے مسائل سن کران کاازالہ کیاجارہا ہے۔ کھلی کچہریاں وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے عوام دوست منصوبے کے تحت عمل میں لائی جارہی ہیں جو کہ اوپن ڈور پالیسی کی آئینہ دار ہیں۔