• Thu. Oct 3rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

جامشورو میں کوٹری کے علاقے مسکین کالونی میں قتل کی واردات رونما ہوئی، پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے اپنے سالے کو گلا کاٹ کر قتل کردیا

Sep 20, 2019

وی او:
جامشورو میں کوٹری کے مسکین کالونی میں ایک ہفتہ قبل پسند کی شادی کرنے والے پریمی جوڑے کے ساتھ لرزاخیزواردات تب پیش آئی جب پسند کی شادی کرنے والے لڑکی مریم کا بھائی سعید پٹھان پریمی جوڑے کے گھر پہنچا جس پر دونوں میاں بیوی میں حیران ہوگئے، شور شراب ے کے بعد لڑکی کے بھائی نے تیش میں آکر اپنے سالے 27 سالا محمد عمر خان پٹھان کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ شور شرابے کی اطلاع اہل علاقہ نے پولیس کو کردی جس پر پولیس نے بروقت پہنچ کر قاتل سعید پٹھان اور اسکی بہن کو حراست میں لے کر قتل ہونے والے نوجوان کی لاش کو کوٹری اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا نوجوان کاروباری شخص ہے جو پہلے سے شادی شدہ ہے، جس کے قتل کی خبر ورثاءکو دے دی گئی ہے، جبکہ ایک ہفتہ قبل پسند کی شادی کرنے والے خاتون طلاق لے کر اپنے گھر والوں کی مرضی کے خلاف بغیر اطلاع کے کوئیٹا سے فرار ہوکر اپنے پسند کے لڑکے سے شادی کرکے رہائش پذیر تھی کہ یہ قتل کی واردات سامنے آئے ہے، پولیس نے ابتدائی طور پر لڑکی اور اسکے بھائی دونوں کو کیس میں شامل تفتیش کردیا ہے۔

شاہ محمدلغاری دادو