• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارتی کسانوں کا پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان

Mar 15, 2021

نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 108 روز ہو گئے، کاشت کاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان کر دیا، دلی کے اردگرد بارڈر پر مظاہرین نے مستقل گھر بنانا شروع کر دیئے۔ کسانوں کے ارادے بھی پکے اور اب مکان بھی پکے کر لیے۔
بھارت میں متنازع زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج کسانوں کے ارادے بھی پختہ،مظاہرین نے دلی کے اردگرد بارڈر پر مستقل گھر بنانا شروع کردیئے۔ کسانوں کی جانب سے موسمی حالات سے بچنے کیلئے انتظام کیا جارہا ہے۔ کسان رہنماو ں نے ریاستی الیکشن میں مودی کا گھمنڈ توڑنے کے مختلف ریاستوں کے دورے بھی شروع کر دیئے۔

کاشتکاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پنجاب، ہریانہ میں ہونے والے کاشتکاروں کے جلسوں میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارکنوں کا کہنا ہے مذاکرات ضرور کریں گے لیکن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔