عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خیبر وسیم ریاض نے گزشتہ روز زمینی تنازعہ میں زخمی ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود سیف اللہ کی عیادت کے لیے خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا،جہاں انکی خیریت دریافت کی، ان سے بات چیت کرتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا اور ہسپتال انتظامیہ کو زخمی سیف اللہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔