• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انجمن تاجران باغبانپورہ کے سرپرست اعلی میاں معراج الہی شیرو اور صدر شیخ عبدالوحید تارانے اپنی تاجر برادری کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے احکامات جاری

Mar 15, 2021

لاہور ( محمداظہر مشتاق )انجمن تاجران باغبانپورہ کے سرپرست اعلی میاں معراج الہی شیرو اور صدر شیخ عبدالوحید تارانے اپنی تاجر برادری کو کورونا وائرس سے بچاو کیلئے احکامات جاری کر تے ہوئے کہا ہے کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے کوروناوائرس کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ روزانہ کی بنیاد پر اموات انتہائی افسوس ناک ہے سرپرست اعلی میاں معراج الہی شیرو کا گفتگو کرتے کہنا تھا ہم حکومت پنجاب کی بنائی گئی ایس او پیز پرسختی سےعمل پیراہ ہونے کی یقین دہانی کرواتے ہیں کاروبار کو شام 6 بجے ہر صورت بند کردیا جائے گا اس کے ساتھ ساتھ ماسک کے بغیر کوئی بھی دوکاندار اپنی دوکان میں نہیں بیٹھے گا اور ماسک کے بغیر بازار میں ہر قسم کی خریدو فروخت پرپابندی عائد کر رکھی ہے اور ہم بازار کے داخلی اور خارجی راستوں پر ٹیم تشکیل دیں گے جو بازار میں خریدو و فروخت کیلئے آنے والے شہریوں کو کوروناوائرس سے بچاو کیلئے آگاہی دیں گے اور ماسک کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کو سنئیٹائیز بھی کیا جائے گا شیخ عبدالوحید تارا کا کہنا تھا میری تاجر برادری سے درخواست ہے اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کا زمرہ آپ پر ہے ماسک کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام دوکانداروں سے گزارش ہے حکومت پنجاب کی بتائی گئی ٹائمنگ پر اپنی دوکان کو بند کرنا لازمی قرار دے جس پر تاجر برادری نے میاں معراج الہی شیرو اور صدر شیخ عبدالوحیدتارا کو ایس او پیز پر مکمل عمل پیراہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ۔