اوکاڑہ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق کی ہدایت میں صدر بازار میں ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن۔
30 سال سے قبضہ کی گئ جگہ واگزار کرا لی گئی۔قابضین نے دکان مقرر جگہ سے آگے بڑھا رکھی تھی۔ ،پولیس،بلدیہ اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ ،ریونیو سٹاف بھی موجود تھا ۔ڈپٹی کمیشن عامر عقیق نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف بھر پور آپریشن جاری ہے ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے خاتمہ اور سرکاری اراضی کو واگزار کروانے تک بلا امتیاز آپریشن جاری رکھے گی ۔انہوں نے افسران کو ہدائیت کی کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران بلا تفریق کاروائی جاری رکھی جائے
اوکاڑہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ جاری۔ڈپٹی کمشنر عامر عقیق کی نگرانی میں صدر بازار میں ناجائز تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا ۔
