عمران خان خیبر پختون خواہ سے
شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے۔
خیبر جمرود علی مسجد میں سمگلروں اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ فائرنگ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد کی نمازِ جنازہ پولیس لائن شاہ کس خیبر میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔
اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔ پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور مغفرت کے لئے دعا کی.
سی سی پی او پشاور عباس احسن اور دیگر افسران نے شہید کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے شہید ایڈیشنل ایس ایچ او نیاز محمد کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہید نیاز محمد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو عنقریب ٹریس کرکے انکو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.
سی سی پی او پشاور عباس احسن