• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی اور سی سی پی او پشاور عباس احسن متوفی شاہ زیب کے گھر تعزیت کرنے پہنچ گئے

Mar 15, 2021

پشاور(عمران خان خیبر پختون خواہ )آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی تھانہ غربی کی حوالات میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعہ کے بعد متوفی کے گھر تعزیت کرنے پہنچ گئے۔ اس موقع پر سی سی پی او پشاور عباس احسن اور ایس ایس پی اپریشنز یاسر آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ آئی جی پی نے متوفی کے والد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائیگی اور شفاف انکوائری میں قانون کے تمام تقاضے پورے کیے جائینگے ۔ آئی جی پی نے غمزدہ فیملی کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے ورثاء سے کہا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کو میں خود مانیٹر کرونگا۔ آئی جی پی نے ورثاء سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔