• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آصف علی زرداری کے بیان پر نواز شریف کا موقف بھی آگیا

Mar 17, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن قائد میاں نوازشریف نے آصف زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ آصف زرداری کی ایسی گفتگوسے دکھ اورتکلیف پہنچی،90 کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے پھرالزام تراشی کیوں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان کانوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہواہے، دونوں رہنماﺅں کے درمیان آصف زرداری اورمریم نوازکے درمیان تلخ گفتگوپرتبادلہ خیال کیاگیا، فضل الرحمان اورنوازشریف نے آئندہ کی حکمت عملی پربھی غورکیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری کے بیان پر کہاکہ آصف زرداری کی ایسی گفتگوسے دکھ اورتکلیف پہنچی،90 کی دہائی کی سیاست دفن کرکے آگے بڑھے تھے پھرالزام تراشی کیوں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور مریم نواز کے درمیان تکرار ہوئی تھی، سابق صدر کاکہناتھا کہ حکومت کیخلاف تحریک کیلئے نوازشریف کو وطن واپس آنا چاہئے جبکہ مریم نواز نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے نمائندہ کے طور پر میں یہاں موجود ہوں جس نے نوازشریف سے بات کرنی ہے وہ میرے ساتھ بات کرے۔