لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیور و (نیب) نے 26مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مریم نواز کو چوہدری شوگرملز کیس میں طلب کیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ مر یم نواز کے حوالے سے نیب کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں۔ نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس مریم نواز کو بھیج دیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے مریم نواز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 26مارچ بروز جمعہ کو نیب آفس میں پیش ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 11اگست 2020کو مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا تھا جب ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے نیب آفس پر پتھراو¿ کیا گیا تھا۔