اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا جواب آنے تک لانگ مارچ ملتوی کردیا ہے۔
پی ڈی ایم کے اہم ترین اجلاس کے بعد مختصر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے کے معاملے پر نو جماعتیں حق میں ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو اس سے اختلاف ہے ،پیپلز پارٹی نے استعفوں کے معاملے پر غور و فکر کرنے کے لیے وقت مانگا ہے جس کے بعد 26مارچ کا لانگ مارچ ملتوی تصور کیا جائے ۔مولانا فضل الرحمان مختصر بات کر کے پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔
لانگ مارچ ملتوی ،مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا
