• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

برطانیہ میں لڑکی کے قتل کے الزام میں پولیس افسر گرفتار

Mar 17, 2021

لندن(نمائندہ خصوصی)برطانوی میٹ پولیس کے ایک حاضر سروسر افسر پر سارہ ایورارڈ کے اغوا اور قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے جو جنوبی لندن میں گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ تینتیس سالہ لڑکی کی لاش کینٹ میں وڈ لینڈ میں ایک ہفتہ سے بھی زیادہ وقت کے بعد ملی تھی جب اسے آخری بار 3 مارچ کو دیکھا گیا تھا۔سارہ ایورارڈ کو آخری بار تین مارچ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے کپلم کی ایک مرکزی سڑک پر تنہا چلتے دیکھا گیا تھا ،بدھ کے روز اس کی لاش کینٹ کے شہر ایشفورڈ کے قریب پولیس نے وائلڈ لینڈ کی تلاشی سے حاصل کی تھی۔ڈرہم یونیورسٹی نے سارہ ایورارڈ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اسے بڑا سانحہ قرار دیا ۔