ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان
نو تعینات RPO شوکت عباس نے ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں ریجنل پولیس آفیسر کا چارج سنبھال لیا۔
رینج آفس پہنچنے پر DPO ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت،ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک،ایس پی انوسٹی گیشن جاوید خان،ایس پی ایف آر پی نثار مروت،ایس پی ایلیٹ یوسف خان سمت تمام ایس ڈی پی اوز نے آر پی او کا پرتپاک استقبال کیا
ڈیرہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی
چارج سنبھالنے کے موقع پر RPO ڈیرہ کا کہنا تھا کہ ڈیرہ ریجن میں امن وامان کے قیام اور انسداد جرائم کی روک تھام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
عوام کو انصاف کی فراہمی اور مسائل ومشکلات کے ازالے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی
پولیس فورس کی ویلفئیر کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے
شہریوں اور پولیس ملازمین کیلئے انکے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے رہیں گے اور کسی کیساتھ بھی کوئی ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی