ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
ڈیرہ اسماعیل خان
وفاقی وزیر
سردارعلی آمین خان گنڈہ پور نے سرکٹ ہائوس ڈیرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ میں ہونے والے میگا ایونٹ ڈیرہ جات جس میں گھوڑا ریس، نیزہ بازی، دنگل ،ڈاگ شو اور فیملی فیسٹیول سمیت دیگر ایونٹ کرونا کے باعث کینسل کر دیےگئے ہیں جبکہ جیپ ریلی اپنی مقررہ تایخ پے ہو گی ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم شیخ بدین پر ترجیح بنیاد پر کام کر رہے ہیں تاکہ باہر سے لوگ یہاں سیر کے لیے آئیں ۔
میں کمشنر ڈیرہ اور فیصل آمین خان کا مشکور ہوں جن کی
بدو لت اایک بہت بڑا ایونٹ جیپ ریلی کا انعقاد کیا جا رہا جس میں پاکستان بھر سے تقریبا120مشہور جیپ ریسر حصہ لے رہے ہیں ۔ اور اس طرح کا ایونٹ ہر سال منعقد کیا جائے گا۔
ایک سو ال کے جواب میں انہوں نے کہا ڈیرہ میں ترقیاتی کاموں پر ہم ترجیحی بنیاد پر کام کر رہے ہیں ہم سکول وکالجز اور ہسپتال میں بہتری لا رہے ہیں ، ڈیرہ میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دو فلائ اوور منظور ہو چکے ہیں جس پر جلد کام ہو گا ۔ گرمیوں میں واپڈا کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن پر لوڈ زیادہ ہے جس کی بدولت لوڈ شیڈنگ اور ٹرپنگ جیسے مسائل ہیں لیکن ہم ماہ رمضان میں کو شش کریں گے کہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ، ڈیرہ اور پہاڑ پور میں گرڈ اسٹیشنز پر کام ہو رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ مہنگائ ہے لیکن یہ مہنگائ سابقہ ادوار کی کرپشن کی وجہ سے ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس مہنگائ کو کنڑول کریں
ڈیرہ میں ہونے والے میگا ایونٹ کرونا کے باعث کینسل کر دیےگئے
