• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ہسپانوی پولیس نےغیر ملکی مزدوروں کا استحصال کرنیوالے 13افراد گرفتار کر لئے

Mar 18, 2021

بارسلونا (نمائندہ خصوصی)ہسپانوی شہر مرسیا میں گزشتہ دنوں نیشنل پولیس نے زرعی شعبے میں غیر ملکی مزدوروں کا استحصال کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کرلیاہے , گرفتار افراد کی عمریں 26 سے 48 سال تک ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں استحصال کرنے والے گروپ کا سربراہ بھی شامل ہے۔

یہ گروہ ستر کے قریب تارکین وطن مزدوروں سے کم اجرت پر کام کروانے میں ملوث تھاکام کے دوران ہر مزدور کو ایک باکس کے 60 سینٹ ادا کیے جاتے اور دن میں 12 گھنٹے کام کروایاجاتاتھا۔ ہسپانوی اخبار کے مطابق پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے 10 مارچ تک آپریشن کرتے ہوئے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کردیاہے۔آٹھ افراد کو ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتارکیاگیا۔اس نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے افراد مراکشی نژاد اور نکارگون شہریت کے حامل ہیں۔