• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آج پھر سے انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا

Mar 19, 2021

کراچی (نمائندہ خصوصی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران آج بھی ڈالر مزیدسستا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں صبح سویر ہی مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 15پیسے پر آ گیاہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی جس کے بعد ڈالر 156.72 روپے سے کم ہو کر 155.74 روپے پر آ گیا تھا ۔
دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 45 ہزار 450 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں کمی ہونا شروع ہو گئی ، اس وقت انڈیکس 58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 391 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔