• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم کا گندم کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ تاریخی ہے،عبدالعلیم خان

Mar 21, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کاکہناہے کہ وزیر اعظم کا گندم کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ تاریخی ہے،گندم کی نئی قیمت سے کسانوں کو اپنی محنت کا بہترین معاوضہ مل سکے گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان نے کہاکہ پنجاب کے ہر ضلع میں 860روپے کے سستے آٹے کے تھیلے کی فراہمی جاری ہے ،سندھ میں آٹا پنجاب کی نسبت مہنگا ہے، سستے داموں ملنا چاہئے،پنجاب حکومت رمضان میں سستا آٹا یقینی بنائے گی، تیاری مکمل ہے۔