دبئی(نمائندہ خصوصی)افغانستان کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان اصغر افغان سب سے زیادہ ٹی ٹوینٹی میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اصغر افغان کی کپتانی میں افغانستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم اب تک 42 میچز جیت چکی ہے ،جو کسی بھی کپتان کا ایک ریکارڈ ہے۔ اس لسٹ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دوسرے نمبر پر موجود ہیں ان کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 41 میچز جیتے ہیں،تیسرے نمبر پر انگلش کپتان ایون مورگن موجود ہیں انکی کپتانی میں انگلینڈ ٹیم نے 33 میچز جیتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر پاکستانی کپتان سرفراز احمد موجود ہیں ان کی کپتانی میں پاکستان نے 29 میچز جتیے ہیں۔ پانچویں نمبر پر ڈیرن سیمی موجود ہیں انکی کپتانی میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 27 میچر جیتے۔
افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے تاریخ رقم کردی، سب ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا
