نوشہرہ:-یوم پاکستان میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کیخلاف سرچ ایند سٹرائیک آپریشنز 10 اشتہاری اور 138 مشتبہ گرفتار۔اسلحہ برآمد۔
*ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں ملکی سلامتی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کےتحت سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔
ضلع بھر میں SHOs کے زیر قیادت پولیس کا لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے۔
آپریشن کے دوران متعلقہ مقامات کے داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کی گئی۔ لیڈیز پولیس کی معاونت سے 132 گھروں کی تلاشی کی گئی۔
سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 10 مجرمان اشتہاریوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کےقبضے سے 10 پستول برآمد کر لئے گئے۔
امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے 138 افراد کو پابند ضمانت کیا گیا۔ زیر حراست افراد کو قانونی کاروائی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشنز منتقل کر دیا گیا۔