عمران خان خیبر پختون خواہ سے
چارسدہ سٹی پولیس کی ایم کاروائی۔ ایم پی سلطان محمد خان کے حجرہ سے گاڑی چوری کرنے والا ملزم بروقت گرفتار۔ چوری شدہ گاڑی برامد۔ ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے، تھانہ سٹی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفتیش شروع۔ سنسنی خیز انکشافات متوقع۔
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس کو ا طلاع ملی کہ ایم پی اے سلطان محمد خان کے حجرہ میں تعمیراتی کام ہو رہا تھا اور حجرے کا گیٹ کھلا تھا، حجرہ میں موجود Vigo نمبری B6688 گاڑی کھلا کھڑی تھی کسی نامعلوم ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھا کر بھگا لے گیا۔ اس دوران پولیس گارڈ نے بذریعہ وائرلس اطلاع دی۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی نورحیدر خان نے ہمراہ پولیس نفری گاڑی کا تعاقب شروع کیا اس دوران گاڑی کو تنگی روڈ چارسدہ پلازہ کے قریب قابو کرکے قبضہ پولیس کیا اور ملزم میر شاہ ولد مولادین سکنہ افغانستان لوگر کو گرفتار کیا۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ سٹی منتقل کیا گیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔