• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کا جشن نوروز کے حوالہ سے سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کا دورہ

Mar 21, 2021

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے آج بسلسلہ چیکنگ سکیورٹی جشن نوروز کے حوالہ سے ڈیرہ سٹی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈٰشنل ایس پی اسلم خٹک بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ ضلعی پولیس سربراہ نے جشن نوروز کے سلسلہ میں نکالی گی پارٹیوں کے روٹس کی سیکیورٹی و انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈیرہ سٹی کے وزٹس کئے ۔ اس موقع پر ڈیرہ پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ایس پی اسلم خٹک نے جشن نوروز کے حوالہ سے ضلعی پولیس سربراہ کو تفصیلی بریفنگ دی اسکے بعد انہوں نے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کو چیک کرکے اطمینان کا اظہار کیا اور منتظمین سے ملاقاتیں کیں اور ان سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کی اپیل کی جس پر منتظمین نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اسکے بعد ضلعی پولیس سربراہ نے پارٹیوں کے روٹس کے اطراف میں کئے گئے سیکیورٹی اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف ناکہ بندیوں، گاردات، QRF و رائیڈر سکواڈز، پیدل گشت اور موبائل گشت چیک کئے جن کو ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ جشن نوروز کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے مزید ہدایات بھی جاری کئے۔
اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انشاءاللہ ہم ہمہ وقت تیار ہیں اور امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح امسال بھی جشن نوروز مکمل طور پر پرامن، باہمی مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیساتھ گزرے گا۔