• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزیر اعظم عمران خان نے سات اپریل کومشترکہ مفادات کونسل کااجلاس طلب کرلیا

Mar 22, 2021

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا 44واں اجلاس سات اپریل کو طلب کرلیاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں آٹھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں مردم شماری، تعلیم، صحت اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہو ا ہے اور وہ اپنا دفتری کام معمول کے مطابق ویڈیو کانفرنس پر کررہے ہیں ۔