ویانا (نمائندہ خصوصی)آسٹریا بھرمیں نیا لاک ڈاؤن لگانے کے لیے حکومت نے غور شروع کردیا، حکومت ملک بھر میں نئے لاک ڈاؤن سے بچنا چاہتی ہے مگر حالات مزید خراب ہونے کی صورت میں سخت فیصلے کرنا پڑ سکتے ہیں، حکومت کل ( پیر کو) مشاورت کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہتی ہے۔
مشرقی آسٹریا کی صورتحال خاص طور پر ویانا،نیدر آسٹریا اور برگن لینڈ میں اس قدر سنگین ہے کہ اب اطالوی یا فرانسیسی ماڈل کی بنیاد پر علاقائی شٹ ڈاؤن پر غور کیا جارہا ہے، نیا لاک ڈاؤن پلان موجودہ کورونا حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذید سخت کیا جارہا ہے۔