عمران خان خیبر پختون خواہ سے
چارسدہ عوام الناس کے مسائل کے فوری حل میں ڈی آر سی کاکردارناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہیں۔ڈی آر سی کے قیام کا مقصد عوام کے متنازعہ امور ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔ ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کا ڈی آر سی میں اجلاس سے خطاب۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی کے زیرِ صدارت ڈی آر سی چارسدہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی۔منعقد اجلاس میں ڈی آر سی چارسدہ کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی نے کہا کہ عوام کو ان کی دہلیز پرآسان اور بلا اخراجات انصاف فراہم کرنے کے لئے ڈی آر سی کا ادارہ موجود ہیں عوام اپنے متنازعہ امور خاندانی اختلافات اور تنازعات کی بہتر حل کے لئے ڈی آر سی سے رابطہ کریں تاکہ انکو جرگہ سسٹم کے ذریعے حل کیا جائے۔ ڈی ایس پی سٹی نے ڈی آر سی چارسدہ کی بہتر کارکردگی اور منصفانہ اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقائی مسائل کے خاتمے میں ڈی آر سی کا کلیدی کرداررہا ہے۔ڈی آر سی کی بدولت بے تحاشہ دیرینہ دشمنیاں دوستی میں بدل رہی ہیں امن وآمان کی فضاء قائم رکھنے میں ڈی آر سی کا اہم کردار ہے، ڈی آر سی ایک جرگہ سسٹم کا نام ہے جس کو سرکاری تحفظ دیا گیا ہے اسکا مقصد تنازعات اور مسائل کا جرگہ سسٹم اور باہمی مشاورت سے حل کرنا ہے جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔
چارسدہ عوام الناس کے مسائل کے فوری حل میں ڈی آر سی کاکردارناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہیں
