• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ریسکیو1122 پشاور کی جانب سے سرکاری اداروں کو تربیت کا عمل جاری

Mar 23, 2021

عمران خان خیبر پختون خواہ سے
ریسکیو1122 پشاور کی جانب سے سرکاری اداروں کو تربیت کا عمل جاری ہے، ریسکیو ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو1122 صوبے بھر میں ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچاؤ کی تدریسی اور عملی مشقوں کی تربیت جاری ہے، اویئر نس اینڈ ٹریننگ ونگ ریسکیو 1122 پشاور کے انسٹرکٹرز نے پولیس لائن پشاور میں ایلیٹ فورس کے 70 سے زائد جوانوں کو ایک روزہ طبی امداد کی تربیت فراہم کی، جس کے دوران بنیادی مشقوں سے متعلق خصوصی تربیت دی گئی، جو کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے سے قبل اپنے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو بھی خدمات فراہم کر سکیں گے۔ تربیت کے اختتام پر انتظامیہ نے ٹریننگ ونگ ریسکیو 1122 کا شکریہ ادا کیااور مستقبل میں بھی باہمی مشاورت سے اس قسم کی مزید تربیتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔