• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھارت سے شکست کےبعد انگلینڈ کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

Mar 25, 2021

نیودہلی(نمائندہ خصوصی)انگلینڈ ٹیم کے کپتان ایون مورگن اور مڈل آرڈر بلے باز سیم بلنگز کی انجری کی باعث دوسرے ون میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
پہلے ون ڈے میچ کے دوران کپتان ایون مورگن کے ہاتھ پر چوٹ آئی تھی اور ان کو چار ٹانکے لگے تھے جبکہ سیم بلنگ کے کندھے میں تکلیف کے باعث وہ دوسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔کپتان ایون مورگن کا کہنا تھا کہ بینچ پر موجود دیگر کھلاڑیوں کو دوسرے ون ڈے میچ میں موقع دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیدی تھی۔تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 26 مارچ کو پونے میں کھیلا جائے گا۔