• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بھاری بھرکم شرجیل خان کو فٹ کرنے کا ٹھیکہ یونس خان نے اٹھالیا

Mar 25, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شر جیل خان کو فٹ کرنے کی ذمہ داری یونس خان نے اٹھالی ہے۔

شرجیل خان کو ایکسرسائز کرواتے ہوئے یونس خان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں یونس خان کو شرجیل خان کے کندھوں پر سوار دیکھا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شرجیل خان نے یونس خان کو اپنی کمر پر اٹھا کر گراؤنڈ کے پانچ چکر لگائے۔ یونس خان نے کندھوں پر سوار ہونے سے قبل بھاری بھرکم شرجیل خان کو بھی اپنے کندھوں پر اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ٹیم میں سلیکشن کے بعد شرجیل خان کی فٹنس پر سوالات اٹھ رہے تھے جس کے بعد قومی کرکٹر نے کہا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر خصوصی کام کررہے ہیں۔