• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

’آپ ہمیں تیل دیں تو ہم آپ کو پانی دیں گے‘ افغان صدر نے ایران کو پیشکش کردی

Mar 26, 2021

کابل (نمائندہ خصوصی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ایران کو تیل کے بدلے پانی دینے کی پیشکش کی ہے۔
افغان صدر نے نیمرز میں کمال خان ڈیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 48 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس ڈیم سے کسی پڑوسی ملک کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچا ، صدیوں سے ہلمند سے پانی نکل رہا ہے لیکن آج افغانوں نے اسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے بعد ایران کو تیل کے بدلے پانی دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان معاہدے کے تحت افغانستان اس پانی کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان سے نکلنے والے بعض دریاؤں کا پانی ایران میں گرتا ہے۔ پانی کے معاملے پر دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات موجود ہیں۔