• Mon. Jun 30th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز سے روانہ

Mar 26, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کی جنوبی افریقہ کیلئے پہلی براہ راست پرواز قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور حکام کو لے کر روانہ ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 6721 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی کے حکام موجود ہیں جبکہ پرواز 11 گھنٹے کا طویل سفر طے کر نے کے بعد جنوبی افریقہ میں لینڈ کرے گی ۔ پی آئی اے کی یہ پہلی جنوبی افریقہ کیلئے براہ راست پرواز ہے ۔جہاز میں قومی ٹیم کا 34 رکنی سکواڈ سوار ہے اور فلائٹ چارٹرڈ کی گئی ہے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ جنوبی افریقہ میں تین ایک روزہ اور چار ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے ، قومی سکواڈ 17 اپریل کو جنوبی افریقہ سے ہرارے کیلئے روانہ ہو گا ۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ، ٹیسٹ سکواڈ کے 10 اراکین 12 اپریل کو زمبابوے کیلئے روانہ ہوں گے ۔قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے مکمل کرکے 12 مئی کو وطن واپس پہنچے گی ۔